اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الرمادی میں صرف کھیل کے ایک میدان میں تین اجتماعی قبروں کا پتہ لگایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں داعش گروہ کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے اور عراق میں اس گروہ کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں اس کے مزید جرائم کا انکشاف کیا جا رہا ہے۔ جان کوبیس نے ان اجتماعی قبروں میں دفنائی جانے والی لاشوں کی تعداد کا تو ذکر نہیں کیا تاہم کہا کہ صرف کھیل کے میدان میں ملنے والی اجتماعی قبروں میں چالیس لاشوں کو دفنایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں انسانی بحران شدّت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس ملک کی دو تہائی آبادی یعنی ایک کروڑ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ بیس لاکھ افراد کو اس سال کے آخر تک دربدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوبیس نے داعش کی جانب سے عراق میں جاری سیاسی بحران سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراقی حکام سے اپیل کی کہ وہ ضروری تدابیر اختیار کرتے ہوئے ملک میں موجودہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169